مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فضائی حملہ میں فلسطینی صحافی بچوں اور شوہر سمیت شہید

فلسطینی صحافی وفا العودینی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ کام کرنے والی ایک معروف انگریزی بولنے والی رپورٹر تھیں، وہ اپنے شوہر معیر العودینی اور دو بچوں کے ساتھ اس حملے میں شہید ہوگئیں۔

غزہ: اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں فلسطینی صحافی وفا العودینی اور ان کے خاندان کے افراد شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے، یہ جان لیوا حملہ غزہ کے وسطی علاقے میں ان کے گھر پر کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
گوداوری میں دونوں بچوں کو ڈھکیلنے کے بعد ماں کی خودکشی
اسرائیل کا فضائی حملہ18فسلطینی جاں بحق
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی صحافی وفا العودینی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ کام کرنے والی ایک معروف انگریزی بولنے والی رپورٹر تھیں، وہ اپنے شوہر معیر العودینی اور دو بچوں کے ساتھ اس حملے میں شہید ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی صحافی وفا العودینی کو ان کے ساتھی صحافیوں نے خراج تحسین پیش کیا اور ان کی لگن اور فلسطینی عوام کی مشکلات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے پر ان کے کام کی تعریف کی۔

فلسطینی صحافی احمد ابو ارتیمہ کا کہنا تھا کہ شہید صحافی وفا العودینی کو یورپی ذرائع ابلاغ میں خاص شہرت حاصل تھی، اور وہ فلسطینیوں کی مشکلات کو انگریزی زبان میں بہترین انداز میں پیش کرتی تھیں۔

غزہ میں قائم میڈیا دفتر اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفا العودینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والی 7 اکتوبر سے اب تک کی 174ویں صحافی ہیں۔

اس واقعے میں دیگر متاثرین کے ساتھ وفا العودینی کا قتل صحافیوں اور بین الاقوامی برادری میں شدید غم و غصے کا باعث بنا ہے۔

a3w
a3w