دہلی
ایئر انڈیا نے غلط برتاؤ پر مسافر پر 30 دن کا امتناع عائد کردیا
ایئر انڈیا نے نیویارک۔ دہلی پرواز میں نامناسب اور غلط برتاؤ پر ایک مسافر پر 30 دن کا امتناع عائد کردیا۔

نئی دہلی: ایئر انڈیا نے نیویارک۔ دہلی پرواز میں نامناسب اور غلط برتاؤ پر ایک مسافر پر 30 دن کا امتناع عائد کردیا۔
ایئر انڈیا ترجمان نے چہارشنبہ کے دن بتایا کہ ایئر لائن نے واقعہ کا سخت نوٹ لیا ہے۔ ایک مسافر نے نیویارک۔ دہلی پرواز میں جو غلط برتاؤ کیا اس سے ساتھی مسافر کو بڑی تکلیف پہنچی۔
پولیس میں شکایت پہلے ہی کی جاچکی ہے اور ایئرانڈیا قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے علاوہ ڈی جی سی اے کے ساتھ تعاون کرنے کی پابند ہے۔
ایئرلائن نے کہا کہ ہم نے مزید کارروائی کے لیے اس معاملہ کو نظامت ِ شہری ہوا بازی سے رجوع کردیا ہے۔ پہلے اقدام میں ایئر انڈیا نے مسافر پر 30 دن کا امتناع عائد کردیا ہے۔
اُس نے ایک انٹرنل کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جو پتہ چلائے گی کہ ایئرلائن عملہ سے کہاں چوک / غفلت ہوئی۔