تلنگانہ

پنچایت انتخابات: وزرا اور ایم ایل ایز کے حلقوں میں بی آر ایس کی بہترکارکردگی بدلتے سیاسی منظرنامہ کی عکاسی کرتی ہے:تارک راما راو

اس موقع پر بی آر ایس کے کارگزارصدر وسابق وزیر کے ٹی راما راو نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے اور مواضعات کے عوام دل کی گہرائیوں سے نومنتخب امیدواروں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں دوسرے مرحلہ کے پنچایت انتخابات میں بی آر ایس کے تائیدی امیدواروں نے جملہ 4332 نشستوں میں سے 1207 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا

اس موقع پر بی آر ایس کے کارگزارصدر وسابق وزیر کے ٹی راما راو نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے اور مواضعات کے عوام دل کی گہرائیوں سے نومنتخب امیدواروں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔


کے ٹی آر نے کہا کہ خاص طور پر وہ حلقے جہاں کانگریس پارٹی کے وزرا اور ایم ایل ایز نمائندگی کر رہے تھے وہاں بی آر ایس کی بہترکارکردگی ریاست میں بدلتے سیاسی منظرنامے کی عکاسی کرتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا ریاست میں دور ختم ہو چکا ہے اور حکومت کے بڑے اختیارات عوام کے درمیان بڑھتی ہوئی ناراضگی کا سبب بن رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی دو سالہ انتظامی ناکامی، انتخاب سے پہلے کئے گئے وعدے اور ان پر عمل نہ کرنے سے کانگریس عوامی سطح پر کمزور ہوگئی ہے۔


اس انتخاب میں بھی کانگریس پارٹی نصف پنچایتیں جیتنے میں ناکام رہی جس سے مقامی انتخابات میں کانگریس کی شکست یقینی ہے۔


ہے۔ پارٹی یقین دلاتی ہے کہ مشکل حالات میں بھی بی آر ایس کے وفادار کارکنان کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی اور ریاست کی ترقی کے لئے پارٹی سنہری راستے کھولے گی۔