تلنگانہ

بلدی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی، کھرگے کا خیرمقدم

11 فروری کو ہوئے انتخابات میں 116 بلدیات کے جملہ 2,582 وارڈوں میں سے کانگریس نے 1,300 سے زیادہ وارڈس حاصل کئے،اس کے بعد بی آر ایس (تقریباً 700 وارڈس) اور بی جے پی (تقریباً 275 وارڈس) کا نمبر رہا۔

حیدرآباد: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے تلنگانہ کے بلدی انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خط اعتمادعوام کے بھروسہ کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر

تلنگانہ کانگریس نے جمعہ کو بلدی انتخابات کے نتائج میں زبردست جیت درج کی جبکہ بی آر ایس اور بی جے پی بھی اپنی موجودگی درج کرانے میں کامیاب رہیں۔

11 فروری کو ہوئے انتخابات میں 116 بلدیات کے جملہ 2,582 وارڈوں میں سے کانگریس نے 1,300 سے زیادہ وارڈس حاصل کئے،اس کے بعد بی آر ایس (تقریباً 700 وارڈس) اور بی جے پی (تقریباً 275 وارڈس) کا نمبر رہا۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کھرگے نے کہا ”میں تلنگانہ کانگریس کے سرگرم کارکنوں کی اس قابل تحسین جیت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ خط اعتمادعوام کے بھروسہ کی علامت ہے۔“کانگریس کے سربراہ نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت عوامی تلنگانہ کے اپنے پختہ عہد پر قائم ہے جہاں ریاست کے 3.8 کروڑ عوام کے لئے سماجی انصاف، معاشی بااختیار بنانے اور مسلسل ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

جن سات میونسپل کارپوریشنس میں پولنگ ہوئی، ان میں سے کانگریس نے تین میں کامیابی حاصل کی اور ایک پر سبقت برقرار رکھی جبکہ بی جے پی نے کریم نگر اور نظام آباد میں اکثریتی نشستیں حاصل کیں۔ کوتہ گوڑم میونسپل کارپوریشن میں کانگریس اور سی پی آئی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔