حیدرآباد

پیپر لیک معاملہ۔اہم ملزمین سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ لیک معاملہ میں اہم ملزمین پراوین اور راج شیکھرریڈی سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ لیک معاملہ میں اہم ملزمین پراوین اور راج شیکھرریڈی سے پوچھ گچھ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

نامپلی کورٹ نے پراوین اور راج شیکھر کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دی ہے۔

نامپلی عدالت نے ہدایت دی تھی کہ ملزمین کے وکلا کی موجودگی میں پوچھ گچھ کی جائے۔

عدالت نے لیپ ٹاپ، پین ڈرائیو اور موبائیل چنچل گوڑہ جیل میں لے جانے کی اجازت دی تھی۔

عدالت نے ای ڈی کی چار ٹیموں کو جا کر پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دی اور جیل سپر نٹنڈنٹ کو ای ڈی کے اہلکاروں کے لیے رہائش کا انتظام کرنے کی ہدایت دی۔

ای ڈی منی لانڈرنگ کے پہلو میں دو ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ ای ڈی حکام دو دن تک ملزمین کے بیانات ریکارڈ کریں گے۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w