حیدرآباد

منشیات کی غیر قانونی تیاری کے مرکز پر چھاپہ

ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن (ڈی سی اے) کے عہدیداروں نے تلنگانہ کے ضلع کھمم کے اناروگوڑم گاؤں میں واقع ٹی ایس آئی آئی سی پارک میں منشیات کی ایک غیر قانونی تیاری کے گروہ کاپتہ چلایا۔

حیدرآباد: ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن (ڈی سی اے) کے عہدیداروں نے تلنگانہ کے ضلع کھمم کے اناروگوڑم گاؤں میں واقع ٹی ایس آئی آئی سی پارک میں منشیات کی ایک غیر قانونی تیاری کے گروہ کاپتہ چلایا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی: کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

ڈائریکٹر جنرل (ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن) وی بی کملاسن ریڈی نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈی سی اے کے عہدیداروں کی ایک خصوصی ٹیم نے صنعتی پارک میں پلاٹ نمبر 15 پر واقع ایک غیر لائسنس والے مرکزپر چھاپہ مارا۔

ڈی سی اے عہدیداروں نے اس اڈہ پر منشیات کی غیر قانونی تیاری کا پتہ لگایا اورتقریباً 935 کلو گرام وزنی منشیات کا اسٹاک ضبط کر لیا۔

a3w
a3w