جرائم و حادثاتحیدرآباد
پیپر لیک معاملہ، تلنگانہ کے سابق وزیر ای راجندر کو نوٹس
پولیس نے اس معاملہ کے سلسلہ میں پہلے ہی بی جے پی کے ریاستی صدربنڈی سنجے کے ساتھ ساتھ دیگر چار کو گرفتار کیا تھا اور راجندر کانام بھی ریمانڈ رپورٹ میں سامنے آیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں دسویں جماعت کے پرچہ سوالات کے افشا کے معاملہ جس نے سنسنی پھیلادی تھی کے سلسلہ میں ورنگل ضلع کی کملاپورپولیس نے سابق ریاستی وزیر و بی جے پی کے لیڈرای راجندر کے ساتھ ساتھ ان کے دو پرسنل اسسٹنٹس کو بھی نوٹس جاری کی ہے۔
یہ نوٹسیں، ان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے جاری کی گئی ہیں۔
پولیس نے اس معاملہ کے سلسلہ میں پہلے ہی بی جے پی کے ریاستی صدربنڈی سنجے کے ساتھ ساتھ دیگر چار کو گرفتار کیا تھا اور راجندر کانام بھی ریمانڈ رپورٹ میں سامنے آیا تھا۔
ورنگل کے کمشنر پولیس اے رنگاناتھ نے کہا کہ اس معاملہ کی جانچ کے حصہ کے طورپر بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے ای راجندر اور ان کے دو پی ایز کو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں۔