حیدرآباد

پرچہ سوالات افشا معاملہ، پرگتی بھون میں اعلیٰ سطحی اجلاس

اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر نے ڈی جی پی کو سارے واقعہ کی جامع تحقیقات عمل میں لاتے ہوئے سازشی عنصر کا پتہ چلانے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ٹی ایس پی ایس سی پرچہ سوالات کے افشا معاملہ پر غور وخوص کے لئے پرگتی بھون میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
پرجا دربار صرف پروپگنڈہ: خاتون کو لڑکی کی تعلیم کیلئے ایک لاکھ کا چیک حوالے
پرچہ سوالات افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات

 اجلاس میں ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ، ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ چیف سکریٹری شانتی کماری‘ صدر نشین ٹی ایس پی ایس سی جناردھن ریڈی و دیگر اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرچہ سوالات کا افشاء، امتحانات کے انعقاد و دیگر امور پر غور وخوص کیا گیا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ گذشتہ دنوں گروپI پریلمس، اے ای ای، ڈی اے او امتحانات کو منسوخ کردیا گیا تھا۔11جون کو گروپIپریلمس کا دوبارہ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر نے ڈی جی پی کو سارے واقعہ کی جامع تحقیقات عمل میں لاتے ہوئے سازشی عنصر کا پتہ چلانے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

اس کے علاوہ صدرنشین ٹی ایس پی ایس سی کو مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو رونما ہونے سے روکنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔