آندھراپردیش

بچوں کی آنکھوں کے سامنے ماں باپ نے خودکشی کرلی

ان بچوں نے اپنے والدین کو ڈوبتا ہوا دیکھ کر چیخ وپکار شروع کردی جس کے کچھ دیر بعد بعض افراد ان کے قریب پہنچے جنہوں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔

حیدرآباد: بچوں کی آنکھوں کے سامنے ماں باپ نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع وائی ایس آرکڑپہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے ویپارالو گاوں سے تعلق رکھنے والے گووردھن اور اس کی بیوی بھاگیہ لکشمی اپنے بچوں کو میلارم ڈیم لے کرآئے۔

انہوں نے اپنے بچوں کو اس ڈیم کے قریب بٹھادیااورپھراس میں کود گئے۔ان بچوں نے اپنے والدین کو ڈوبتا ہوا دیکھ کر چیخ وپکار شروع کردی جس کے کچھ دیر بعد بعض افراد ان کے قریب پہنچے جنہوں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔

پولیس نے وہاں پہنچ کر غوطہ خوروں کی مدد سے ان کی لاشوں کو نکالنے کا کام کیا۔پولیس نے ان کے رشتہ داروں کواس بات کی اطلاع دی۔مالی مشکلات اس جوڑے کی خودکشی کی وجہ سمجھی جاتی ہے۔

a3w
a3w