سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

صرف تصویر کشی کیلئے والدین اپنے جگر کے ٹکڑوں کو موت کے منہ میں ڈھکیل رہے ہیں (حیران کن ویڈیو )

حال ہی میں ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی ہے، جسے دیکھ کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں گے۔ ویڈیو میں کچھ خوفزدہ بچے سڑک کے کنارے کھڑے مگرمچھ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

حیدرآباد: کچھ لوگ اکثر سڑک پر پائے جانے والے خطرناک جنگلی جانوروں کو ہلکے میں لیتے ہیں۔ یہ سوچے بغیر کہ اس کے نتائج کتنے خطرناک یا مہلک ہوسکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز اور تصاویر اکثر دیکھنے کو ملتی ہیں، جن میں کچھ لوگوں کی حماقت دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتی نظر آتی ہے۔

متعلقہ خبریں
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج
بچوں کی ناکامی کا ذمہ دار کون؟
بچوں میں خوف پیدا نہ کریں

حال ہی میں ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی ہے، جسے دیکھ کر آپ بھی اپنا سر پکڑ لیں گے۔ ویڈیو میں کچھ خوفزدہ بچے سڑک کے کنارے کھڑے مگرمچھ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

 حیران کن بات یہ ہے کہ ان کے والدین ان پر ایسا کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں اور انہیں اپنے جگر کے ٹکڑوں کے لیے پوز دینے کے لیے کہہ کر خوفناک شکاری کے ساتھ فوٹو کھنچواتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اکثر والدین جب کہیں باہر جاتے ہیں تو اپنے بچوں کی حفاظت کا خاص خیال رکھتے ہیں لیکن حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک الگ ہی منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس ویڈیو میں والدین خود اپنے جگر کے ٹکڑوں کو موت کے منہ میں دھکیلتے نظر آ رہے ہیں۔

 یہ ویڈیو دیکھ کر آپ یقیناً حیران اور غصہ میں ہوں گے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مگرمچھ منہ کھولے سڑک کے کنارے نظر آ رہا ہے۔ اس دوران سامنے کھڑے کچھ والدین بچوں کی حفاظت سے کھیلتے ہوئے انہیں سائیکل سے اتر کر مگرمچھ کے قریب جا کر پوز دینے کو کہتے ہیں، تاکہ وہ ان کی تصویر کھینچ سکیں۔ مگرمچھ کے خوف سے کانپتے ہوئے بچے اپنے والدین کے دباؤ میں آکر کھڑے ہوکر تصویریں کلک کرنے لگتے ہیں۔

اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر انفلوینسرسنتھیوائلڈ نامی اکاؤنٹ نے شیئر کیا ہے جسے دیکھ کر آپ کے آنسو نکل آئیں گے۔ اس ویڈیو کو اب تک 19 ہزار سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں۔ ویڈیو پر صارفین مختلف قسم کے ردعمل دے رہے ہیں۔

 یہ واقعہ فلوریڈا کے ایورگلیڈز نیشنل پارک سے بتایا جا رہا ہے جہاں کئی طرح کے جنگلی حیات رہتے ہیں لیکن لوگوں نے سڑک کے کنارے ایک مگرمچھ کو دیکھا تو اس کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے۔

a3w
a3w