جنوبی بھارتسوشیل میڈیا

سکینڈ کلاس کے طالبعلم کے والدین نے ٹیچر کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

طالبعلم کے والد شیولنگم نے کلاس روم سے ہی ٹیچر کا پیچھا کیا اور پھر اسے مارا ، پیٹا۔ یہاں تک کہ وہ ٹیچر پر اینٹ یا پتھر پھینکنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس ٹیچر کو گھبرائے ہوئے اور مدد کیلئے چیختے ہوئے سناگیا جب طالبعلم کے والدین اس کے ساتھ مارپیٹ کررہے تھے۔

چینائی: ٹاملناڈو کے ایک اسکول میں سکینڈ کلاس کے طالبعلم کے والدین کو مبینہ طورپر ایک ٹیچر کی پٹائی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاہے۔ والدین نے مبینہ طورپر بچے کو مارنے کا الزام لگاتے ہوئے ٹیچر پر حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
اللہ کی رضا مندی والدین کی رضا مندی میں ہے: حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا بیان
اولاد، والدین کے لئے نعمت بھی اور ذمہ داری بھی
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید

ٹیچر نے الزامات کی تردید کی ہے۔ یہ واقعہ ٹاملناڈو کے توتیکورن ضلع میں ایک سرکاری امداد یافتہ اسکول میں پیش آیا۔ ٹیچر کی شناخت آر بھرت کے طورپر ی گئی ہے۔

تین منٹ طویل ویڈیو میں، بچے کے ماں باپ کو کلاس روم میں گھستے اور اپنے بچے کو مبینہ طورپر مارنے کے الزام میں ٹیچر سے بحث کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ماں سیلوی کا کہنا ہے کہ بچے کو مارنا غیر قانونی ہے۔ سیلوی کہتی ہیں کہ بچے کو مارنا غیر قانونی ہے۔ تمیں یہ حق کس نے دیا؟ میں تمہیں اپنے چپلوں سے ماروں گی۔

https://twitter.com/Itz_Katti/status/1638280803342864412

کلاس میں موجود دوسرے بچے اس واقعہ کو دیکھ کر حیرت زدہ ہوجاتے ہیں۔ طالبعلم کے والد شیولنگم نے کلاس روم سے ہی ٹیچر کا پیچھا کیا اور پھر اسے مارا ، پیٹا۔ یہاں تک کہ وہ ٹیچر پر اینٹ یا پتھر پھینکنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس ٹیچر کو گھبرائے ہوئے اور مدد کیلئے چیختے ہوئے سناگیا جب طالبعلم کے والدین اس کے ساتھ مارپیٹ کررہے تھے۔

پولیس نے طالبعلم کے ماں باپ اور بچے کے دادا منسوامی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر ایل بالاجی سراوانن نے کہاکہ ہمنے ان پر حملہ مجرمانہ دھمکیاں، سازش اور ایک سرکاری ملازم کو اپنی ڈیوٹی انجام دینے سے روکنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔