کھیل

چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام

پیرس اولمپکس 2024 کا آج اختتام عمل میں آیا۔ تقریباً 3 ہفتوں تک دلچسپ مقابلوں میں 10 ہزار سے زیادہ اتھلیٹس نے حصہ لیا اور میڈلس کی جنگ لڑی۔ اس جنگ میں چین نے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

پیرس: پیرس اولمپکس 2024 کا آج اختتام عمل میں آیا۔ تقریباً 3 ہفتوں تک دلچسپ مقابلوں میں 10 ہزار سے زیادہ اتھلیٹس نے حصہ لیا اور میڈلس کی جنگ لڑی۔ اس جنگ میں چین نے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

متعلقہ خبریں
میربائی چانو بھی میڈل سے محروم، ہندوستانی اتھلیٹ کو ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں شکست
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل جیتنے پر لاکھوں لوگوں کو مفت ویزا کی پیشکش
ہندوستانی مردوں کی تیر انداز ٹیم کوارٹر فائنل میں ترکی سے ہاری
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر

چین نے جملہ 91 میڈلس حاصل کئے جن میں 40 گولڈ‘ 27 سلور اور 24 برانز میڈلس شامل ہیں جبکہ امریکہ 125 میڈلس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ امریکہ نے 39 گولڈ‘ 44 سلور اور 42 برانز میڈل اپنے نام کئے۔

اسی طرح جاپان 45 میڈلس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جس میں 20 گولڈ‘ 12 سلور اور 13 برانز میڈلس شامل ہیں۔ آسٹریلیا 53 میڈلس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ آسٹریلیا نے 18گولڈ‘ 19 سلور اور 16 برانز میڈلس اپنے نام کئے۔ میزبان فرانس نے نے 63 میڈلس کے ساتھ پانچواں مقام حاصل کئے۔

ان 63 میڈلس میں 16‘ 25 سلور اور 22 برانز میڈلس شامل ہیں۔ اسی طرح نیدرلینڈز نے 34 میڈلس حاصل کئے جس میں 15 گولڈ‘ 7 سلور اور 12 برانز میڈلس شامل ہیں۔ ہندوستان 6 میڈلس کے ساتھ 71 ویں نمبر پر رہا۔ ہندوستان کو 5 برانز جبکہ ایک سلور میڈل حاصل ہوا جو جویلین تھرو میں نیرج چوپڑا نے حاصل کیا۔

خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے انہیں فائنل کیلئے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد سلور میڈل فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ونیش کے کیس کی آج سماعت ہوسکتی ہے۔ ایسے میں اگر ونیش کو سلور میڈل مل جاتاہے تو ہندوستان کے میڈلس کی تعداد 7 ہوجائے گی۔

پڑوسی ملک پاکستان نے اس اولمپکس میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ اسے یہ میڈل جویلین تھرو میں حاصل ہوا ہے جو ارشد ندیم نے جیتا۔ پاکستان کو اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسے کے تمغہ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جبکہ اسے ان مقابلوں میں آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں ہوئے مقابلوں میں حاصل ہوا تھا۔

a3w
a3w