کھیل

پیرس اولمپکس ،رمتا جندل نے 10 میٹر ایئر رائفل میں فائنل میں جگہ بنائی

رمیتا نے پہلی سیریز میں 104.3، دوسری میں 106.0، تیسری میں 104.9، چوتھی میں 105.3، پانچویں میں بھی 105.3 اور چھٹی سیریز میں 105.7 پوائنٹس حاصل کیا۔

پیرس: ہندوستان کی رمتا جندل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کو پیرس اولمپک گیمز میں خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل شوٹنگ مقابلے میں فائنل میں جگہ بنائی رمیتا نے 60 شاٹ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 631.5 کے اسکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہ کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔

 رمیتا نے پہلی سیریز میں 104.3، دوسری میں 106.0، تیسری میں 104.9، چوتھی میں 105.3، پانچویں میں بھی 105.3 اور چھٹی سیریز میں 105.7 پوائنٹس حاصل کیا۔

رمیتا کی ہم وطن ایلاوینل ولاریوان نے سخت ٹکر دی لیکن وہ بہت کم مارجن سے پیچھے رہ گئیں۔ 630.7 کے اسکور کے ساتھ ولاریون کی امیدوں پرآخری سیریز میں پانی پھر گیا۔ وہ دسویں نمبر پر رہیں اور ٹاپ ایٹ سے باہر ہو گئیں۔

فائنل میچ پیر 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ رمیتا نے ہانگزو میں 2022 کے ایشیائی کھیلوں میں دو تمغے جیتے تھے۔

a3w
a3w