کھیل

پیرس اولمپکس، سوپنل کسلے نے شوٹنگ میں ہندوستان کودلایا تیسرا تمغہ

کسالے نے آج چیٹوروکس میں اولمپکس کے چھٹے دن 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز کے فائنل مقابلے میں جاری سمر گیمز میں شوٹنگ میں اپنا پہلا اور ہندوستان کے لیے تیسرا تمغہ جیتا ہے۔

پیرس: ہندوستانی نشانے باز پنل کسلے نے جمعرات کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولمپکس میں 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔

متعلقہ خبریں
ارشد ندیم کو سخت محنت کا پھل ملا: نیرج چوپڑا
منوبھاکر، اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی
کسالے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن کے فائنل میں
آخری دن تک کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں: ویراٹ کوہلی
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر

کسالے نے آج چیٹوروکس میں اولمپکس کے چھٹے دن 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز کے فائنل مقابلے میں جاری سمر گیمز میں شوٹنگ میں اپنا پہلا اور ہندوستان کے لیے تیسرا تمغہ جیتا ہے۔

سوپنل کسالے نے فائنل مقابلے میں 451.4 پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے عالمی نمبر ایک شوٹر کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ وہ ہندوستان کے لیے اولمپک تمغہ جیتنے والے ساتویں شوٹر ہیں۔

 اس کے ساتھ ہی وہ اولمپکس میں مردوں کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز ایونٹ میں تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی نشانے باز ہیں۔ چین کے لیو یوکون نے 463.6 کے اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا اور یوکرین کے سرہی کولش نے 461.3 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

a3w
a3w