ایشیاء

افغان کرنسی، ہندوستانی کرنسی سے زیادہ مضبوط ہوگئی: ورلڈ بینک رپورٹ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی اور مہنگائی میں کمی کی وجہ طلب میں کمی، رسد میں اضافہ ہے۔

واشنگٹن: ورلڈ بینک نے افغانستان کے معاشی حالات پر رپورٹ جاری کردی۔

متعلقہ خبریں
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
روپیہ 40 پیسے گر کر 82 روپے فی ڈالر سے زیادہ ہوگیا
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے
ایرانی فورسس اور افغان طالبان کے مابین تنازعہ
افغانستان میں خواتین اپنے حقوق سے محروم:انٹونیو گٹریس

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم ہوئی ہے اور افغانستان میں گزشتہ سال کے مقابلے مہنگائی 9 فیصد سے زائدکم ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی اور مہنگائی میں کمی کی وجہ طلب میں کمی، رسد میں اضافہ ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں مہنگائی میں کمی کی دوسری وجہ کرنسی ایکسچینج ریٹ مستحکم ہونا ہے، افغان کرنسی ڈالر کے مقابلے میں پچھلے سال کی نسبت مزید مستحکم ہوئی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ڈالر کی قیمت 73.38 افغان افغانی ہے جبکہ ایک ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی کرنسی کی قدر 82.73 ہندوستانی روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح آپ کو مارکٹ میں ایک افغان افغانی کے بدلے 1.13 ہندوستانی روپے حاصل ہوں گے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی کے استحکام کی ایک وجہ اندرون ملک خرید و فروخت میں ڈالر کے استعمال پرپابندی ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان حکومت نے ورلڈ بینک رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور رپورٹ کو درست حقائق قرار دیا۔

حکام نے کہا کہ عالمی برادری کا مثبت کردار، پابندیوں کاخاتمہ افغانستان کی ترقی میں اہم کرداراداکریں گے، افغان منجمد اثاثوں کی بحالی افغانستان کی جامع معاشی ترقی کا سبب بنے گی۔

a3w
a3w