کھیل

پیرس اولمپکس : تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین بھی کوارٹر فائنل میں داخل

نکہت نے دوسرے راؤنڈ کے ابتدائی سیکنڈز سے ہی حملہ آور موقف اختیار کیا۔ ضوابط پر عمل نہ کرنے پر دونوں باکسروں کے ایک ایک پوائنٹ کاٹ لئے گئے، لیکن نکہت نے میچ کو اپنے حق میں کر لیا اور دوسرے راؤنڈ میں متفقہ طور پر جیت حاصل کی۔

پیرس: ہندوستانی خاتون باکسر نکہت زرین نے اتوار کو پیرس اولمپک گیمزمیں جرمنی کی میکسی کرینا کلوٹزر کو 5-0 سے شکست دے کر خواتین کے 50 کلوگرام مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

متعلقہ خبریں
نکہت زرین کیلئے 2 کروڑ روپئے دینے چیف منسٹر کا اعلان
برتھ ڈے گرل شریجا اکولا، پری کوارٹر فائنل میں پہنچ کر خوش
ویمنس باکسنگ چمپئن شپ: نکہت زرین، لولینا بورگوہین، دوڑ میں سب سے آگے

راؤنڈ آف 32 میں، مقابلے کے آغاز میں جرمن باکسر نکہت پر حملہ آور رہیں۔ اگرچہ اس دوران ہندوستانی باکسر نے بھی کچھ طاقتور پنچ لگائے لیکن پہلے راؤنڈ کے بعد ججز کا فیصلہ 3:2 سے کلوٹزر کے حق میں رہا۔

نکہت نے دوسرے راؤنڈ کے ابتدائی سیکنڈز سے ہی حملہ آور موقف اختیار کیا۔ ضوابط پر عمل نہ کرنے پر دونوں باکسروں کے ایک ایک پوائنٹ کاٹ لئے گئے، لیکن نکہت نے میچ کو اپنے حق میں کر لیا اور دوسرے راؤنڈ میں متفقہ طور پر جیت حاصل کی۔

دو بار کی عالمی چیمپیئن تیسرے راؤنڈ میں بھی حاوی رہیں،ابتدائی دومنٹ کے بعد واپسی کرتے ہوئے نکہت نے جیت درج کی۔ نکہت کا مقابلہ اب یکم اگست کو پری کوارٹر فائنل میں چین کی ٹاپ سیڈ وو یو سے ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ وو یو 52 کلوگرام میں موجودہ عالمی چیمپئن ہیں اور ایشین گیمز 2023 میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ ہندوستانی مرد باکسر امیت پنگھال کا مقابلہ (51 کلوگرام) میں 30 جولائی کو زیمبیا کے پیٹرک چنمبا سے ہوگا، جب کہ خاتون باکسر جیسمین لیمبوریا 57 کلوگرام زمرے میں ٹوکیو 2020 کی برونز میڈلسٹ فلپائن کی نیسٹی پیٹیسیو سے مقابلہ کریں گی۔

a3w
a3w