کھیل

پیرس پیرالمپکس، نتیش کمار بیڈمنٹن ایس ایل 3 ایونٹ کے سیمی فائنل میں

نتیش کا مقابلہ ہفتہ کو سیمی فائنل میں تھائی کھلاڑی سے ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ کل نتیش کمار نے ہم وطن منوج سرکار کو سخت مقابلے والے گروپ میچ میں 21-13، 18-21، 21-18 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔

پیرس: نتیش کمار نے جمعہ کو مردوں کے سنگلز ایس ایل 3 گروپ اسٹیج اے کے کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے یانگ جیان یوان کو 2-0 سے شکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز
میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: لالو پرساد یادو

آج یہاں کھیلے گئے میچ میں نتیش نے شروع سے ہی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے یانگ کو 21-5، 21-11 سے شکست دی۔

نتیش کا مقابلہ ہفتہ کو سیمی فائنل میں تھائی کھلاڑی سے ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ کل نتیش کمار نے ہم وطن منوج سرکار کو سخت مقابلے والے گروپ میچ میں 21-13، 18-21، 21-18 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔

دن کے ایک اور مقابلے میں بیڈمنٹن مینز سنگلز ایس ایل 3 گروپ اسٹیج اے میں ہندوستانی شٹلر منوج سرکار کو عالمی نمبر 13 کھلاڑی تھائی لینڈ کے مونگکھون بنسن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ مونگ کھون نے منوج کو 21-19، 21-8 سے شکست دی۔ 34 سالہ کھلاڑی ہفتے کو چین کا مقابلہ کریں گے۔

a3w
a3w