تلنگانہ

طلبہ کو ٹیلنٹ کے ساتھ عالمی مسابقتی جذبہ پیدا کرنے کے ٹی آر کا مشورہ

ضلع نرمل کے باسر کے ٹریپل آئی آئی میں پانچویں سالانہ یوم تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے آج کہا کہ اگر کتابوں سے حاصل تعلیم کو عملی طور پر اختیار کیا جاتا ہے تو اس کے بہترین کار آمد نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی رامار اؤ نے کہا کہ موجودہ صنعتی دور میں جہاں روزگار کے بے شمار مواقع دستیاب ہیں، وہیں طلبا کو سخت محنت کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

 دنیا کے بہترین ٹیلنٹ کے ساتھ مسابقت کا جذبہ اختیار کرنا چاہئے ایسے  دور میں جہاں کمپیوٹروں کے ذریعہ انسانی ذہن کو سمجھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آرٹیفیشل نرسنگ لرننگ اور مشین لرننگ کا اہم رول بنتا جارہا ہے طلباء کو بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

ضلع نرمل کے باسر کے ٹریپل آئی آئی میں پانچویں سالانہ یوم تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آج کہا کہ اگر کتابوں سے حاصل تعلیم کو عملی طور پر اختیار کیا جاتا ہے تو اس کے بہترین کار آمد نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

موجودہ دور میں تعلیم کو تحقیق سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت اس سمت میں کام کررہی ہے۔ یونیورٹیز میں ڈیزائنگ کورس کو متعارف کیا جارہا ہے۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں حکومت معیاری بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ریاست میں تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مزید بہتر انداز میں ترقی دینے کا منصوبہ ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ راجیوگاندھی یونیورسٹی آف نالج اینڈ ٹکنالوجی میں 2200 طلباء میں لیاپ ٹاپس کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔ پی۔l اور پی۔ll کے1500 طلباء میں لیاب ٹاپس فراہم کئے جائیں گے۔

حکومت کی خواہش ہے کہ اس ادارہ میں زیر تعلیم طلبا ء ترقی کی بلندیوں کو چھوئیں اور ملک وقوم کا نام روشن کریں۔ طلباء کیلئے پراکٹیکل نالج کو لازمی قرار دیتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ باسر ٹریپل آئی ٹی اور ٹی۔ ہب کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار خلاء میں پرائیویٹ سٹلائٹ روانہ کرنے ک ا اعزاز ٹی۔ ہب کو حاصل ہوا ہے۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ وہ ہر شخص کو کچھ اس انداز میں تیار کیا جائے جس سے دس لوگوں کو روزگار فراہم ہوسکے۔

تلنگانہ کے تعلیمی اداروں کو عالمی معیار کے اداروں میں تبدیل کرنا حکومت کا مقصد ہے۔ قبل ازیں کے ٹی راما راؤ نے یونیورسٹی کے طلباء میں لیاپ ٹاپس اور یونیفارمس حوالہ کئے۔ ہاسٹل بلڈنگ پر سولار برقی پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر تعلیم میں سبیتا اندرا ریڈی، اندرا کرن ریڈی و دیگر موجود تھے۔