شمالی بھارت

سنبھل میں قدیم باؤلی پر بنے مکان کا کچھ حصہ مسلم خاندان نے ازخودڈھادیا (دردناک ویڈیو)

اترپردیش کے ضلع سنبھل کے چنڈوسی علاقہ میں حال میں دریافت تقریباً 150 سال پرانی‘ سیڑھیوں والی باؤلی کے قریب بنے ایک مکان کا حصہ بلدیہ کی نوٹس ملنے پر اس کے مالک نے خود کل رات ڈھادیا۔

سنبھل(یوپی): اترپردیش کے ضلع سنبھل کے چنڈوسی علاقہ میں حال میں دریافت تقریباً 150 سال پرانی‘ سیڑھیوں والی باؤلی کے قریب بنے ایک مکان کا حصہ بلدیہ کی نوٹس ملنے پر اس کے مالک نے خود کل رات ڈھادیا۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
ہم موسیٰ پراجکٹ کے متاثرین کی مدد کریں گے: ہریش راؤ
عوامی احتجاج کے باعث حیڈرا کی رفتار گھٹ گئی
ہتک عزت کیس، چیف منسٹر کو 2ضمانتیں پیش کرنے کا حکم
سنہری باغ مسجد، درخواست کی یکسوئی

اکزیکٹیو آفیسر چنڈوسی نگرپالیکا پریشد کرشنا کمار سونکر نے بتایا کہ کھدائی جاری ہے۔ پتہ چلا کہ مکان کا کچھ حصہ اس باؤلی پر بنا ہے۔

لکشمن نگر کے رہنے والے یوسف سیفی کی بیوی گلناز کو نوٹس جاری کی گئی اور ان لوگوں نے ازخود یہ حصہ ڈھادیا۔

اگر ہم نے جے سی بی سے ڈھایا ہوتا تو زیادہ نقصان پہنچتا۔ ضلع مجسٹریٹ نے گلناز اور یوسف سیفی کو سمجھایا کہ صرف ایک حصہ ہٹانا ہے۔

گلناز نے کہا کہ مجھے اندرون 24 گھنٹے مکان خالی کرنے کی نوٹس دی گئی۔ میں نے ڈی ایم سے بات کی جنہوں نے کہا کہ ہم اراضی بیچنے والوں کے خلاف کیس کریں۔