تلنگانہ
منظورہ خواتین تحفظات بل ”پوسٹ ڈیٹیڈ چیک“ کے مماثل: کویتا
بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے مرکزی حکومت سے خواتین تحفظات بل پر فوری عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے مرکزی حکومت سے خواتین تحفظات بل پر فوری عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔
آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں منظورہ خواتین تحفظات بل Post dated Cheque کی طرح ہے۔
کسی کو بھی معلوم نہیں ہے کہ اس بل پر کب سے عمل کیا جائے گا انہوں نے مرکزی حکومت پر بل پر عمل کرنے کی طاقت رکھنے کے باوجود عمل نہ کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خواتین کو واضح پیغام ہے کہ پارلیمنٹ میں منظورہ خواتین تحفظات بل کی حیثیتPost dated Cheque کے سواء کچھ نہیں ہے۔
چیک پر رقم تحریر کردی گئی مگر یہ بتایا نہیں گیا ہے کہ رقم کو کب بینک سے نکال سکتے ہیں۔ اس ساری مشق کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ یہ سب دکھاوئے کے سوا کچھ نہیں ہے۔