تلنگانہ

تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر نے پوسٹل بیلٹ ووٹر سنٹر کا معائنہ کیا

تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے حیدرآباد میں آل سینٹس ہائی اسکول میں قائم پوسٹل بیلٹ ووٹر سنٹرمیں اسٹرانگ روم، ڈیٹا انٹری، پوسٹل بیلٹ کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے حیدرآباد میں آل سینٹس ہائی اسکول میں قائم پوسٹل بیلٹ ووٹر سنٹرمیں اسٹرانگ روم، ڈیٹا انٹری، پوسٹل بیلٹ کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہر ایک کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ ووٹنگ 3 سے 8 مئی تک الیکشن ڈیوٹی پر مامور ملازمین کے لئے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کی رینڈمائزیشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ضلعی الیکشن آفیسرس کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام پولنگ مراکز میں پینے کے پانی، شیڈس، میڈیکل ٹیمیں، شامیانہ اور او آر ایس پیکٹ جیسی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اتوار تک 50 فیصد سے زیادہ ہوم ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز نے کہا کہ ضلع میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظرگھر گھر ووٹنگ مہم اسی طرح جاری رہے گی جس طرح کنٹونمنٹ اسمبلی ضمنی انتخابات کے دوران سہولت مراکز قائم کئے گئے تھے۔

حیدرآباد اور سکندرآباد پارلیمانی حلقے میں اب تک 479 رائے دہندوں نے اتوار تک گھر بیٹھے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں ووٹنگ کا تناسب بڑھانے کے لیے بیداری پیداکی جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولنگ اسٹیشنس میں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس موقع پرکمشنرپولیس حیدرآباد سرینواس ریڈی بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرنے اس سنٹر کی تفصیلات سے واقف کروایا۔چیف الکٹورل آفیسر کو بتایا گیا کہ سکندرآباد لوک سبھا اور کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کے انتخابات کے سلسلہ میں خصوصی پوسٹل بیلٹ کا مرکز بنایاگیا ہے۔ وکاس راج نے اس مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔