پولیس کے سراغ رساں کتوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
جرائم کی وارداتوں کی جانچ میں نئی روح پھونکنے اور امن و امان کے تحفظ کے عزم کے ساتھ اس بیاچ کے 76تربیت یافتہ کتے اب باقاعدہ طور پر اپنی خدمات کا آغاز کریں گے۔ انٹلی جنس سیکیورٹی ونگ کی زیرنگرانی سخت تربیت مکمل کرنے والے ان کتوں نے پریڈ کے دوران اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے قریب معین آباد میں واقع آئی آئی ٹی اے میں پولیس کے سراغ رساں کتوں کے 25 ویں بیاچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ شاندار طریقہ سے منعقد کی گئی۔
جرائم کی وارداتوں کی جانچ میں نئی روح پھونکنے اور امن و امان کے تحفظ کے عزم کے ساتھ اس بیاچ کے 76تربیت یافتہ کتے اب باقاعدہ طور پر اپنی خدمات کا آغاز کریں گے۔ انٹلی جنس سیکیورٹی ونگ کی زیرنگرانی سخت تربیت مکمل کرنے والے ان کتوں نے پریڈ کے دوران اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اس 25 ویں بیاچ میں تلنگانہ کے 42 کتوں کے ساتھ ساتھ بہار سی آئی ڈی کے 30 اور حیدرآباد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے لئے سی آئی ایس ایف کے 4 کتے شامل ہیں۔ ان کے ساتھ 105 ہینڈلرس (عملہ) نے بھی خصوصی تربیت مکمل کی ہے۔
تربیت پانے والے ان کتوں میں مختلف نسلیں شامل ہیں۔
ان کی مہارت کی بنیاد پر انہیں تین اہم شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 45کتوں کو دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے، 22کو منشیات کی شناخت کرنے اور 9کو ملزمین کا پیچھا کرنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔
خاص طور پر بہار سی آئی ڈی کے 20 کتوں کو صرف منشیات کی نشاندہی کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ ان نئے سراغ رساں کتوں کی شمولیت سے تلنگانہ کے اضلاع ورنگل، کریم نگر، کھمم، نظام آباد، نلگنڈہ، بھدرادری کوتہ گوڑم اور دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ رچہ کنڈہ کمشنریٹ اور گرے ہاؤنڈس کے دستے مزید مضبوط ہوں گے۔