جرائم و حادثات
پٹنہ: پولیس کے ساتھ تصادم میں دو مجرم ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی
اس اطلاع پر تھانہ پھلواری شریف کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پٹنہ: بہار میں پٹنہ ضلع کے پھلواری شریف تھانہ علاقے میں پولیس اور مجرموں کے درمیان تصادم میں دو مجرم ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ پیر کی رات دیر گئے جرائم پیشہ افراد ڈکیتی کی منصوبہ بندی کے ساتھ ہندونی گاؤں پہنچے ہوئے ہیں۔
اس اطلاع پر تھانہ پھلواری شریف کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
مجرموں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ شروع کی، اس دوران دو مجرموں کو گولی لگ گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں مجرموں کو علاج کے لیے پھلواری شریف پرائمری ہیلتھ سینٹر لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اس واقعہ میں پولیس اہلکار وویک کو بھی گولی لگی تھی، جو پٹنہ ایمس میں زیر علاج ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔