آندھراپردیش

این ڈی اے سے ترک تعلق کرنے پون کلیان کا اعلان

وراہی یاترا کے حصہ کے طور پر ضلع کرشنا کے پدانا کے مقام پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشکل ترین وقت میں تلگودیشم پارٹی کی مدد و حمایت کیلئے وہ، این ڈی اے سے اپنا ناطہ توڑ رہے ہیں۔

مچھلی پٹنم (اے پی): اداکار۔ سیاست داں پون کلیان نے کہا کہ ان کی جنا سینا پارٹی (جے ایس پی) نے 2024 کے اسمبلی انتخابات میں تلگودیشم پارٹی سے مفاہمت کی خاطر، بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
بی جے پی اور جنا سینا پارٹی میں اختلافات؟
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند

 وراہی یاترا کے حصہ کے طور پر ضلع کرشنا کے پدانا کے مقام پر  ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشکل ترین وقت میں تلگودیشم پارٹی کی مدد و حمایت کیلئے وہ، این ڈی اے سے اپنا ناطہ توڑ رہے ہیں۔

شدید مشکلات کے باوجود ہم، این ڈی اے میں شامل ہوئے تھے مگر ا ب ہم، اس این ڈی اے کو الوداع کررہے ہیں تاکہ تلگودیشم پارٹی کو صدفیصد سپورٹ کی جاسکے جو مشکل ترین وقت سے گزررہی ہے۔

 اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کیس میں ٹی ڈی پی سربراہ وسابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی رفتاری کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ پون کلیان جنہوں نے گزشتہ ماہ، راجمندری کی سنٹرل جیل میں نائیڈو سے ملاقات کی تھی، نے کہا کہ آندھرا پردیش کو تلگودیشم پارٹی کے 40 سالہ تجربات کی ضرورت ہے اور جناسینا پارٹی کے نوجوان، پوری قوت سے لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ٹی ڈی پی۔ جے ایس پی اتحاد 2024 کے اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہوگا اور ریاست میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار پر واپس آئے گا۔ پہلی بار پون کلیان نے جلسہ عام میں این ڈی اے سے باہر آنے کا اعلان کیا۔

 انہوں نے دہلی میں 18جولائی کو منعقدہ این ڈی اے اجلاس میں شرکت بھی کی تھی۔ اجلاس کے بعد انہوں نے کہاتھا کہ ان کی پارٹی جنا سینا پارٹی، وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کی حمایت کرے گی۔

 پون کلیان نے قبل ازیں یہ کہا تھا کہ وہ جگن موہن ر یڈی کی زیر قیادت ریاستی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے کیلئے بی جے پی سے روڈ میاپ کی منظوری  کے منتظر تھے۔ بظاہر حقیقت جاننے کے بعد کہ بی جے پی، تلگودیشم پارٹی سے دوبارہ اتحاد کرنے تیار نہیں ہے، پون کلیان نے تلگودیشم پارٹی کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔