تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ سے صدر پی سی سی مہیش کمارگوڑکی ملاقات

اس موقع پر مقامی بلدی اداروں میں بی سی طبقات کو42 فیصد ریزرویشن کے سلسلہ میں حال ہی میں قومی دارالحکومت دہلی میں بی سی دھرنا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور بی سی طبقہ کو 42 فیصد ریزرویشن کے نفاذ کے لیے آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

حیدرآباد: وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی سے جوبلی ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ پر صدرتلنگانہ کانگریس و رکن کونسل مہیش کمار گوڑ نے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

اس موقع پر مقامی بلدی اداروں میں بی سی طبقات کو42 فیصد ریزرویشن کے سلسلہ میں حال ہی میں قومی دارالحکومت دہلی میں بی سی دھرنا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور بی سی طبقہ کو 42 فیصد ریزرویشن کے نفاذ کے لیے آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے ٹی پی سی سی پی اے سی اجلاس کی تاریخ اور ایجنڈہ کے نکات پر بھی غور کیا۔ اس کے علاوہ طویل عرصہ سے زیر التواء کارپوریشن، بورڈس اور کمیشنس میں ڈائریکٹرس کی تقرریوں کے معاملہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔