حیدرآباد
مرگ کے موقع پر حیدرآباد کے مچھلی مارکٹس میں زبردست گہماگہمی
خریدار بڑی تعداد میں اس مارکٹ کا رُخ کر رہے ہیں۔ اسی طرح، ضلع سدی پیٹ کے حسن آباد علاقہ میں بھی مرگ کے موقع پر مقامی مچھلی مارکٹ میں عوام کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔

حیدرآباد: مرگ کے موقع پر حیدرآباد کے مچھلی مارکٹس میں زبردست گہماگہمی دیکھی گئی۔
خاص طور پر حیدرآباد کے رام نگر میں واقع مچھلی مارکٹ میں مختلف علاقوں سے تقریباً 150 سے 200 لاریاں مچھلیاں لائی گئیں، جس سے بازار کی رونق دوبالا ہوگئی ہے۔
خریدار بڑی تعداد میں اس مارکٹ کا رُخ کر رہے ہیں۔ اسی طرح، ضلع سدی پیٹ کے حسن آباد علاقہ میں بھی مرگ کے موقع پر مقامی مچھلی مارکٹ میں عوام کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔
عوام کا ماننا ہے کہ گرمی کے موسم سے برسات کے موسم میں داخل ہوتے وقت مچھلی کھانے سے جسم کی گرمی میں اضافہ ہوتا ہے اور صحت میں توازن برقرار رہتا ہے۔ اسی لئے مرگ کے دن مچھلی کھانا ایک معمول بن چکا ہے۔