کھیل

پیلے کی شادیاں اور افئیرس، افسانوی فٹ بالر کے خاندان کے بارے میں

برسوں کی قانونی کشمکش کے بعد پیلے نے ڈی این اے ٹیسٹ پر آمادگی کا اظہار کیا تو ثابت ہوا کہ سینڈرا، پیلے کی ہی بیٹی تھی۔ اس بیٹی کا پورا نام سینڈرا ریجینا ماچاڈو آرانٹس ڈو نیسیمینٹو فیلنٹو تھا۔

ریو ڈی جینیرو: فٹ بال کے پہلے عالمی آئیکون اور اس کھیل میں زبردست گرفت رکھنے والے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک پیلے جمعرات کو 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ برازیل کے لیجنڈ اور تین بار ورلڈ کپ جیتنے والے اس افسانوی کھلاڑی کو دنیا بھر سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پیلے، طویل علالت کے بعد ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ وہ بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے اور آخری دنوں میں ان پر کیموتھراپی کے علاج کا اثر بھی نہیں ہورہا تھا۔

فٹ بال کی پچ پر پیلے کو ہمیشہ کے لئے ’’بلیک پرل‘‘ کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کو اپنے کھیل کے ذریعہ سحر زدہ رکھا۔ وہ تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تین بار فیفا ورلڈ کپ جیتا۔

پیلے نے اپنے کیریئر کا بیشتر حصہ برازیل کے کلب سینٹوس کے لئے اور بعد میں امریکی کلب نیویارک کاسموس کے لئے کھیلا۔

اپنی زندگی میں پیلے نے تین بار شادی کی۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے کئی افیئرس بھی تھے۔ شادیوں اور افیئرس سے ان کے سات بچے ہیں۔ اس لیجنڈ کے خاندان کے بارے میں مزید جاننے کے لئے یہ آرٹیکل آخر تک پڑھئے۔  

پیلے کے پسماندگان میں بیوی مارسیا آؤکی اور سات بچے ہیں۔ پیلے کے والد بھی ایک فٹبالر تھے۔ پیلے کا اصلی نام ایڈسن آرانٹس ڈو نیسیمینٹو Edson Arantes do Nascimento تھا۔

ان کے والد ڈونڈینہو ایک سینٹر فارورڈ کھلاڑی تھے جو برازیل کے مختلف فٹبال کلبس بشمول فلومینینس ایف سی اور اٹلیٹکو مینیرو کے لئے مقامی طور پر کھیلتے رہے۔

پیلے نے پہلی بار 1966 میں روز میری ڈوس ریز چولبی Rosemeri dos Reis Cholbi  سے شادی کی۔ اس جوڑے کے دو بچے تھے۔ ان کی سب سے بڑی بیٹی کیلی کرسٹینا 1967 میں پیدا ہوئی اور بیٹا ایڈسن عرف ایڈینہو 1970 میں پیدا ہوا۔

پیلے اور روزمیری نے 1982 میں طلاق لے لی۔ 1996 میں اس جوڑے کو طلاق کے بعد بھی مصنوعی طریقہ تولید کے ذریعہ جڑواں بچے جوشوا اور سیلسٹے پیدا ہوئے۔ پیلے اور ان کی دوسری بیوی کی 2008 میں طلاق ہوئی۔

اس کے بعد پیلے نے 2016 میں طبی سامان کی درآمد کنندہ جاپانی-برازیلین خاتون مارسیا آؤکی سے شادی کی۔ یہ جوڑا پہلی بار 1980 کی دہائی کے وسط میں اور پھر 2008 میں ایک دوسرے سے ملا تھا اور وہ 2010 سے ڈیٹنگ کر رہے تھے۔

پیلے کی موت کے وقت وہ مارسیا آؤکی کے ساتھ شادی شدہ تھے۔

ان شادیوں کے درمیان پیلے کے افیئرس بھی چلتے رہے جن میں ایک ٹی وی پریزنٹر زوکسا کے ساتھ ان کا رومانس کافی مشہور رہا۔ دونوں میں 1981 سے 1986 تک افیئر جاری رہا تاہم وہ اسے دنیا سے چھپانے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔

ان افیئرس کے نتیجہ میں پیلے کے بچے بھی ہوئے جن میں برازیل کی سیاست داس سینڈرا ماچاڈو بھی شامل ہے جو 1964 میں ایک گھریلو ملازمہ انیزیا ماچاڈو کے ساتھ تعلقات کے نتیجہ میں پیدا ہوئی تھیں۔

برسوں کی قانونی کشمکش کے بعد پیلے نے ڈی این اے ٹیسٹ پر آمادگی کا اظہار کیا تو ثابت ہوا کہ سینڈرا، پیلے کی ہی بیٹی تھی۔ اس بیٹی کا پورا نام سینڈرا ریجینا ماچاڈو آرانٹس ڈو نیسیمینٹو فیلنٹو تھا جو برازیل کی سیاست داں بنیں تاہم 2006 میں ان کا انتقال ہوگیا۔

پیلے کا ایک اور معاشعہ صحافی لینیٹا کرٹز کے ساتھ بھی ہوا تھا۔ 1968 میں اس افئیر کے نتیجہ میں ایک بیٹی فلاویا کرسٹینا کرٹز نیسیمینٹو پیدا ہوئی۔ پیلے کی ایک اور بیٹی جینیفر نیسیمینٹو تھی جو 1978 میں پیدا ہوئی تھی۔