مذہب

بلڈر پر تاخیر کا جرمانہ

زید ایک فلیٹ خریدتا ہے اور اپنے نام کاغذ نہیں بناتا ہے ، دوسرے گاہک کو فروخت کردیتا ہے ؛ تاکہ اپنے آپ کو سرکاری ٹیکس سے بچاسکے ، کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟

سوال:- زید ایک فلیٹ خریدتا ہے اور اپنے نام کاغذ نہیں بناتا ہے ، دوسرے گاہک کو فروخت کردیتا ہے ؛ تاکہ اپنے آپ کو سرکاری ٹیکس سے بچاسکے ، کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟ (راسخ الاسلام، لنگم پلی)

جواب:- کسی چیز کے بیچنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے خریدار اس کا مالک ہوجائے ، جب دونوں فریق میں خرید و فروخت کا معاملہ طے ہوگیا اور ایک دوسرے کو حوالہ کردیا تو بیچنے والا قیمت کا اور خریدنے والا سامان کا مالک ہوگیا ،

قبضہ کے لئے رجسٹری ضروری نہیں ہے اور اب اگر وہ اس کو آگے فروخت کردے تو یہ بھی درست ہے ۔
٭٭٭

a3w
a3w