حیدرآباد

دسہرہ منانے آبائی مقامات جانے والوں کی تعداد میں اضافہ

دسہرہ تہوار منانے حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے اپنے آبائی مقامات کو جانے والوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھاجارہا ہے اور بعض مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال بھی پیدا ہوگئی ہے۔

حیدرآباد (یواین آئی) دسہرہ تہوار منانے حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے اپنے آبائی مقامات کو جانے والوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھاجارہا ہے اور بعض مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال بھی پیدا ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
کلیتہ البنین جمعیت المومنات کی سلور جوبلی تقریب
تلنگانہ: ائمہ و موذنین کے لیے سبسڈی لون کی درخواست، مولانا خیر الدین صوفی کا مطالبہ
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

حیدرآباد اور تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں مقیم آندھرائی افراد اپنوں میں تہوار منانے کے لئے پڑوسی ریاست اے پی جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں ٹول پلازہ اور دیگر سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھاجاتا ہے۔

حیدرآباد۔ وجئے واڑہ شاہراہ پر بھی گاڑیوں کی کافی تعداد نظرآرہی ہے۔فاسٹ ٹیگ طریقہ کار پر گاڑیوں کی روانگی میں آسانی پیداہورہی ہے۔

Photo Source : @NeelimaEaty