دہلی

مسلمانوں کو پیش آنے والے فتنوں سے آگاہ رہنے کی ضرورت: مولانا فضل الرحیم مجددی

مولانا مجددی نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کی ذمہ داری ہماری ہے اور ہمیں اس کو انجام دینا چاہیے جگہ جگہ اس کی مجالس اس کے جلسے سے عقیدہ ختم نبوت کے نام سے قائم کریں اور علماء اور ائمہ کو یہ پیغام دیا یا کہ اپنی مساجد میں عقیدہ ختم نبوت کو تفصیل کے ساتھ بیان کریں

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور جامعۃ الہدایہ جے پور کے امیر مولانا فضل الرحیم مجددی نے ملک اور دنیا میں آئے دن پیدا ہونے والے فتنوں سے مسلمانوں سےآگاہ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ختم ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے اور اس ضمن امت کو کسی فتنہ کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
کینڈا میں مسلمانوں کیلئے حلال رہن کیلئے قانون سازی
مسلمان، بی جے پی کوووٹ دیں گے: صدر آسام یونٹ
میرٹھ میں ہزاروں مسلمانوں کی مودی کی ریالی میں شرکت

مولانا مجددی نے انٹرنیشنل آن لائن دارالعلوم فاروقیہ کے زیر اہتمام پانچ کورسز (ترجمہ قرآن کورس، صراطِ مستقیم کورس، آن لائن فن قرات کورس، عربی بول چال کورس، ختم نبوت کورس) کے اختتام پر آن لائن جلسے میں کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد آخری مسجد ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا جو نبوت کا دعوی کرے گا وہ جھوٹا دجال اور مکار ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ آنحضور نے فرمایا کہ میں خلقت کے اعتبار سے انبیاء کرام میں پہلا ہوں اور بعثت کے اعتبار سے آخری ہوں۔ مولانا مجددی کہا کہ ابراہیم رضی اللہ تعالی عنہ کا انتقال ہوا جب وہ چھوٹے تھے۔ اگر فیصلہ (تقدیر) پہ ہوتا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی ہو تو ان کا صاحبزادہ زندہ رہتا۔

 انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کی ذمہ داری ہماری ہے اور ہمیں اس کو انجام دینا چاہیے جگہ جگہ اس کی مجالس اس کے جلسے سے عقیدہ ختم نبوت کے نام سے قائم کریں اور علماء اور ائمہ کو یہ پیغام دیا یا کہ اپنی مساجد میں عقیدہ ختم نبوت کو تفصیل کے ساتھ بیان کریں

 کیونکہ آج اس کی بہت ضرورت ہے بہت سارے فتنے وجود میں آ چکے ہیں ان کا خاتمہ ہو جیسے فتنہ گوہر شاہی ہیں فتنہ قادیانیت فتنہ شکیلیت یہ تمام فتنے امت کو گمراہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں اس لیے اب باخبر رہیں اور ان فتنوں کا خاتمہ کریں۔

مولانا مجددی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام لوگوں تک پہنچانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان فتنوں کے خلاف لڑیں اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے عقیدے پر زور دیا ہے کہ عقیدہ انسان کا کیا ہونا چاہیے اگر انسان کا عقیدہ صحیح ہے تو اعمال صحیح ہوں گے۔

دارالعلوم فاروقیہ کے ناظم مولانا مفتی خالد ندوی نے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے تمام سامعات کو تعلیم پر ابھارا اور اس آن لائن دارالعلوم فاروقیہ کا مکمل تعارف کرایا کہ ہمارے اس آن لائن ادارے میں خاص کر خواتین کے لیے بچوں کے لیے بہت ساری آن لائن کورسز موجود ہیں جو کہ بہت مفید ہیں۔

انہوں نے تمام آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ اعلان کیا کہ اگر کوئی آن لائن ختم نبوت کورس اور یا جو دینی تعلیم قرآن حدیث عقیدہ وغیرہ پڑھنا چاہتے ہوں وہ ان لائن دار العلوم فاروقیہ سے رابطہ کریں۔

 آن لائن جلسے کی نظامت انٹرنیشنل آن لائن دارالعلوم فاروقیہ کی طالبہ ام ہانی عبداللہ نے کی۔ اسی کے ساتھ مولانا فضل الرحیم مجددی کی خدمات اور ان کے اوصاف پر طالبات نے تہنیت نامہ منظومہ انداز میں پیش کیا.

a3w
a3w