انتخابات میں فرقہ پرست بی جے پی کو شکست دینے کیلئے لوگوں کو متحد ہونا چاہیے: اسٹالن
اسٹالن نے کہا کہ یہ بات مختلف ریاستوں میں حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی شکست سے ثابت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ’’بی جے پی کو 2024 کے انتخابات میں مکمل شکست دینی ہوگی۔

چینائی: ٹاملناڈو کے وزیر اعلی اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکز کی بی جے پی کی حکومت پر غریبوں اور دلتوں کے خلاف کام کرنے اور فرقہ وارانہ، تفرقہ انگیز اور کارپوریٹ پر مبنی کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپیل کی کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی حکومت کو مکمل شکست دینے کے لیے عوام کو متحد ہونا چاہیے۔
اپنے پوڈ کاسٹ پر انہوں نے کہا کہ ملک کو دوبارہ بی جے پی کے ہاتھوں دھوکہ نہ ملے، ملک کے لوگوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ نریندر مودی غریبوں، دلتوں، پسماندہ طبقات، درج فہرست ذاتوں اور غریبوں کے خلاف کام کرنے والے شخص رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات مختلف ریاستوں میں حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی شکست سے ثابت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ’’بی جے پی کو 2024 کے انتخابات میں مکمل شکست دینی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے اپنی ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ ’’بی جے پی کی فرقہ وارانہ، تفرقہ انگیز، آمرانہ اور کارپوریٹ پر مبنی سیاست کو ختم کرنے کے لیے ہندوستان کے تمام لوگوں کو ایک آواز بن کر متحد ہونا چاہیے۔ ہمارے پیارے ہندوستان کی حفاظت کرنا، جو کہ تنوع میں متحد ہے، ایک ذمہ داری ہے جو ہمارے ہاتھوں میں ہے۔”