تلنگانہ

تلنگانہ کے عوام کو چندرشیکھرراو کے خاندان سے آزادی مل گئی: گوپال ریڈی

تلنگانہ کانگریس لیڈرکومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ کے عوام کو چندرشیکھرراو کے خاندان سے آزادی مل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس لیڈرکومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ کے عوام کو چندرشیکھرراو کے خاندان سے آزادی مل گئی۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کیا ریونت ریڈی سرکار نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟ مولانا خیر الدین صوفی کا استفسار

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سابق حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے غریب خاندانوں سے انصاف کو یقینی نہیں بنایاگیاجو افسوسناک ہے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ میں جمہوریت کا احیا کیاگیا ہے۔انہوں نے ریونت ریڈی کی حکومت کو عوامی اور غریبوں کی حکومت سے تعبیر کیا اور کہاکہ غریبوں کی حکمرانی کا ریاست میں آغاز ہونے جارہا ہے۔

کانگریس غریبوں کی پارٹی ہے۔اس حکومت میں تمام طبقات کے عوام کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایاجائے گا۔ ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ حکومت چلائی جائے گی۔

آنے والے دنوں میں تلنگانہ کو تمام شعبہ جات میں ترقی دلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی 6ضمانتوں پر بھی یقینی طورپر عمل کیاجائے گا۔