حیدرآباد

عوام نے انتخابات میں بی آرایس کو مسترد کردیا:ڈاکٹر کے لکشمن

لکشمن نے کہاکہ کویتا کے معاملہ میں قانون اپنا کام کرے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام نے پچھلے انتخابات میں بی آرایس کو مسترد کردیا۔رشوت خوری اور خاندانی سیاست سے لوگ تباہ ہوگئے ہیں۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا کے لکشمن نے کہا ہے کہ دہلی شراب معاملہ کی جانچ تقریبا ایک سال سے جاری ہے۔انہوں نے میڈیا سے کہا کہ کویتا ہی نہیں دہلی کے کئی وزرا بھی اس معاملہ میں جیل کی سزا بھگت رہے ہیں۔ جانچ ایجنسیوں کے کام کو حکومت سے جوڑنے کی عادت اپوزیشن کو ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

غلطی ہوئی یا نہیں وہ بتانے کی ضرورت ہے۔ایجنسیوں کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ خود مختار اوردستوری ادارے ہیں۔اس میں مداخلت کرنے کا کوئی بھی حق نہیں رکھتا۔انہوں نے کہاکہ اگر غلطی نہیں ہوئی تو سزا نہیں ہوگی اور اگرغلطی کی گئی تو ضرور سزا ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کویتا کے معاملہ میں قانون اپنا کام کرے گا۔انہوں نے کہاکہ عوام نے پچھلے انتخابات میں بی آرایس کو مسترد کردیا۔رشوت خوری اور خاندانی سیاست سے لوگ تباہ ہوگئے ہیں۔

نہ صرف شراب گھوٹالہ بلکہ تلنگانہ میں بی آرایس کے دورحکومت میں وزرا، ارکان اسمبلی نے حکومت کو لوٹا ہے۔جو بھی پراجکٹ کے نام پر گھوٹالے ہوئے ہیں اس کی جانچ ہورہی ہے۔اس کا پردہ فاش ہوگا۔عوام نے تلنگانہ سے بی آرایس کی صفائی کا کام کیا۔