کھیل

پاکستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا

پاکستان کو گروپ اے میں ہندستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور شریک میزبان امریکہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلاس میں امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔

کراچی:پاکستان نے ٹی-20 مردوں کے ورلڈ کپ کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
دوہری مہارت کے کھلاڑی
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا، "یہ نوجوانوں اور تجربے کے امتزاج کے ساتھ ایک بہت باصلاحیت اور متوازن ٹیم ہے۔

یہ کھلاڑی کافی عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور اگلے ماہ ہونے والے ایونٹ کے لیے اچھی طرح سے تیار اور منظم نظر آتے ہیں۔ حارث رؤف مکمل طور پر فٹ ہیں اور نیٹ پر اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم اس وقت ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے انگلینڈ کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیل رہی ہے، ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کیریبین اور امریکہ جانے والے ہیں۔

پاکستان کو گروپ اے میں ہندستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور شریک میزبان امریکہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلاس میں امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم: بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان۔

a3w
a3w