آندھراپردیش

عوام وائی ایس آرکانگریس سے آندھرا پردیش کو پاک کرنے کیلئے 87دنوں تک جدوجہد کریں:چندرابابو

چندرابابو نے ریاست کی حکمران جماعت پر ریاست کو لوٹنے کا الزام لگایا۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان کے ساتھ بھوگی تقریب میں حصہ لیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرا بابونائیڈو نے واضح کیا کہ ریاست میں جلد ہی سنہری دور آئے گا۔انہوں نے کہا کہ وائی ایس آرکانگریس سے آندھراپردیش کو پاک کرنے کیلئے ریاست کے عوام کو چاہئے کہ وہ آئندہ 87دنوں تک جدوجہد کریں۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

انہوں نے ریاست کی حکمران جماعت پر ریاست کو لوٹنے کا الزام لگایا۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان کے ساتھ بھوگی تقریب میں حصہ لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تلگو قوم کو دنیا میں نمبر ون بنانے کی ذمہ داری ان پر اور پون کلیان پر عائد ہوتی ہے۔

چندرا بابو اور پون کلیان کا کسانوں، تلگو دیشم اور جنا سینا کے لیڈروں نے استقبال کیا۔اس موقع پر چندرا بابو اور پون کلیان نے وائی ایس آرکانگریس حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کو الاؤ کی نذرکیا۔