حیدرآباد

عوام، رشوت سے پاک حکومت کیلئے بی جے پی کو ووٹ دیں:کشن ریڈی

مرکزی وزیرنے کہا کہ کرپشن سے پاک حکومت منتخب کرنا ہم تمام کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ایراگڈا میں انتخابی مہم چلائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ ووٹ کا حق ہماری ذمہ داری ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت و حلقہ لوک سبھا سکندرآباد کے بی جے پی امیدوار کشن ریڈی نے کہا ہے کہ رشوت سے پاک حکومت کے لئے بی جے پی کو عوام ووٹ دیں۔انہوں نے عالمی سطح پر ہندوستان کا مقام اونچاکرنے پر وزیراعظم مودی کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ مودی کے دور میں قومی شاہراہوں کا بنیادی ڈھانچہ بنایا گیا اور ریلوے اسٹیشنوں کو جدید بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی

مرکزی وزیرنے کہا کہ کرپشن سے پاک حکومت منتخب کرنا ہم تمام کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ایراگڈا میں انتخابی مہم چلائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ ووٹ کا حق ہماری ذمہ داری ہے۔

 ہر ایک کو اجتماعی طور پر ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے، اگر ووٹ کا استعمال کرنے کے بعد اسے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کریں گے تو یہ دوسروں کی حوصلہ افزائی کا سبب بھی رہے گا۔انہوں نے رائے دہندوں پر زوردیا کہ وہ اپنے رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کریں۔