حیدرآباد

حیدرآباد میں موسلادھار بارش،زبردست گرج چمک سے عوام بیدار

صبح7بجے تک سب سے زیادہ بارش حمایت نگر میں 77.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سیری لنگم پلی میں 71 ملی میٹر، ملکاجگری میں 64، مشیر آباد میں 63.5، شیخ پیٹ میں 61.8 اور نامپلی میں 61.5 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد ہفتہ کی صبح زبردست گرج چمک اور باش کے ساتھ بیدار ہوا۔ آج صبح میں شہر بھر میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے شہر میں عام زندگی تھم گئی۔ شدید بارش کا سلسلہ تقریباًایک گھنٹہ سے زائد تک چلتا رہا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اس موسلا دھار بارش سے جہاں اعظم ترین درجہ حرارت میں کمی آئی وہیں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹرافک میں خلل پڑا۔ صبح7بجے تک سب سے زیادہ بارش حمایت نگر میں 77.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سیری لنگم پلی میں 71 ملی میٹر، ملکاجگری میں 64، مشیر آباد میں 63.5، شیخ پیٹ میں 61.8 اور نامپلی میں 61.5 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1652157019103834117

سکندرآباد، اپل، آصف نگر، بالانگر، خیریت آباد اور دیگر علاقوں میں بھی شدید بارش سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ چار روزقبل شہر میں ہوئی طوفانی بارش سے تقابل کیا جائے تو آج صبح کی شدید بارش کے ساتھ ہوا کی رفتار کم تھی۔ شہر کے راجندر نگر علاقہ میں موسلادھار بارش کا آغاز ہوا جو آہستہ آہستہ چارمینار، ایل بی نگر کے ساتھ پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔