مہاراشٹرا

شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار

این سی پی کے قومی صدر اور ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے اپنی مہایوتی اتحاد کے شرکاء کو انتباہ دیا ہے کہ وہ ان کے ناراض چچا اور بزرگ سیاستداں شردپوار کے خلاف شخصی حملوں سے احتراز کریں۔ یہ ان کی پارٹی کے لئے ناقابل برداشت ہوگا۔

ممبئی (آئی اے این ایس) این سی پی کے قومی صدر اور ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے اپنی مہایوتی اتحاد کے شرکاء کو انتباہ دیا ہے کہ وہ ان کے ناراض چچا اور بزرگ سیاستداں شردپوار کے خلاف شخصی حملوں سے احتراز کریں۔ یہ ان کی پارٹی کے لئے ناقابل برداشت ہوگا۔

متعلقہ خبریں
این سی پی مہاراشٹرا میں مقامی اور بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی : اجیت پوار
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘
مرکز اور حکومت مہاراشٹرا، مراٹھا کوٹہ مسئلہ حل کریں: شردپوار
سفارتی تنازعہ پر بحث کیلئے این سی پی کا مطالبہ
اجیت پوار کی این سی پی کا ایکس ہینڈل ”معطل“

اجیت پوار نے کہا کہ اگرچہ کہ این سی پی سیاسی طورپر منقسم ہوگئی ہے لیکن اس کے معنی یہ نہیں کہ سینئر سیاستداں شردپوار پر شخصی حملے کرتے ہوئے تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شردپوار اب این سی پی (ایس پی) کے صدر ہیں۔ ان کا احترام کیا جانا چاہئے۔

اجیت پوار نے اس طرح کا انتباہ اس وقت دیا جبکہ اسمبلی انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے لیجسلیٹر اور رعیت کرانتی سنگھٹن کے صدر سدابھاؤ کھوٹ نے شردپوار کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے تنقید کی ہے۔

بی جے پی کے امیدوار گوپی چند پدالکر کی انتخابی ریالی کو جو کہ ضلع سانگلی کے جاٹ حلقہ میں منعقد ہوئی تھی‘ کھوٹ نے شردپوار کے تعلق سے قابل اعتراض ریمارکس کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پوار صاحب کا کہنا ہے کہ وہ مہاراشٹرا میں تبدیلیاں لانے کے خواہاں ہیں۔ کھوٹ نے استفسار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاراشٹرا کا چہرہ کس طرح بدلیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کیا آپ مہاراشٹرا کا چہرہ اپنی طرح بدلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کھوٹ کے اس طرح کے شخصی حملوں پر اجیت پوار نے شدید تنقید کی اور کہا کہ نہ صرف وہ بلکہ این سی پی ایس پی کی جانب سے بھی شدید تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے کہا ہے کہ اگرچہ کہ این سی پی منقسم ہوگئی ہے لیکن جہاں تک بزرگ سیاستداں کا تعلق ہے ان کا احترام کیا جانا چاہئے۔

اجیت پوار نے کھوٹ کی سرزنش کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ شردپوار کے خلاف شخصی تنقید ان کی پارٹی قبول نہیں کرے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ہمارے مہاراشٹرا کا کلچر نہیں ہے۔