تلنگانہ

فارم ہاؤز میں خاتون کے قتل کی واردات

شیلجہ سرونٹس کوارٹرس میں تھی جبکہ اس کا شوہرنریندرفارم ہوز کی عمارت میں تھا جہاں فارم ہوز کے مالک کا خاندان آیا ہوا تھا۔اس نے کتوں کے مسلسل بھونکنے کی آواز سنی اور اپنے روم پہنچا جہاں اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے کندوکورفارم ہوز میں خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی۔یہ خاتون فارم ہوز میں کام کرتی تھی۔یہ فارم ہوز کوکٹ پلی علاقہ کے رہنے والے ایک بلڈر جس کی شناخت مدھو کے طورپر کی گئی ہے، کا ہے جس میں شیلجہ اپنے شوہر کے ساتھ مل کرکام کرتی تھی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کے سی آر کے فام ہاوز میں سہ روزہ یاگم کا آغاز
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔شیلجہ کا تعلق ضلع نیلور سے ہے۔وہ اپنے شوہر نریندر ریڈی کے ساتھ اس فارم ہوز میں رہتی تھی۔اس کاشوہر فارم ہوز کاواچ مین تھا۔

کل شب شیلجہ سرونٹس کوارٹرس میں تھی جبکہ اس کا شوہرنریندرفارم ہوز کی عمارت میں تھا جہاں فارم ہوز کے مالک کا خاندان آیا ہوا تھا۔اس نے کتوں کے مسلسل بھونکنے کی آواز سنی اور اپنے روم پہنچا جہاں ا س نے دیکھا کہ اس کی بیوی خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے۔ قاتلوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔