آندھراپردیش

سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایک عرضی کو خارج کردیا جس میں پنشن (وظیفہ) کو خاندان کے ایک فرد تک محدود کرنے کے حکومت آندھرا پردیش کے فیصلہ کو چالینج کیا گیا۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایک عرضی کو خارج کردیا جس میں پنشن (وظیفہ) کو خاندان کے ایک فرد تک محدود کرنے کے حکومت آندھرا پردیش کے فیصلہ کو چالینج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڈ پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ”اسپیشل لیوپٹیشن“ میں اٹھائے گئے معاملہ کو پالیسی معاملہ قرار دیا۔

ہمیں حکومت کی ادائیگی کی قوت، صلاحیت کو بھی دیکھنا ہوگا۔ ریاست کے سامنے وظیفہ پیرانی سالی، سوشل سیکوریٹی، اقل ترین اجرت وغیرہ کیلئے حکومت کو کئی مسائل درپیش رہتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم بیواؤں کو نظر انداز بھی تو نہیں کرسکتے۔ مائی لارڈ، حکومت کے فیصلہ سے ریاست کی 40 لاکھ سے زائد بیوائیں متاثر ہوسکتی ہیں۔