تلنگانہ

کار کے مشابہ نشانات فہرست سے ہٹادینے کامطالبہ، بی آرایس کی دہلی ہائی کورٹ میں درخواست

تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک رٹ درخواست دائر کر کے الیکشن کمیشن کو گاڑی جیسے نشانات انتخابی نشانات کی فہرست سے ہٹانے کی خواہش کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک رٹ درخواست دائر کر کے الیکشن کمیشن کو گاڑی جیسے نشانات انتخابی نشانات کی فہرست سے ہٹانے کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ ملیہ اسلامیہ سی ایس کوچنگ اکیڈیمی میں او بی سی داخلہ کا مسئلہ
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آزاد نشانات کی فہرست میں روڈ رولر نما نشانات سے بی آر ایس پارٹی کو نقصان پہنچے گا۔ بی آر ایس نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی پارٹی یا امیدوار کو بی آر ایس انتخابی کار سے ملتے جلتے نشانات الاٹ نہ کرے۔

2011 میں الیکشن کمیشن نے روڈ رولر نشان کو ہٹا دیاتھا۔بی آرایس نے آزادع نشانات کی فہرست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اس نشان کو دوبارہ شامل کرنے پر اعتراض کیا۔

بی آر ایس نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں روڈ رولر کے علاوہ چپاتی رولر، صابن ڈش، ٹیلی ویژن، سلائی مشین، جہاز، آٹورکشا اور ٹرک کے نشانات بھی کسی کو الاٹ نہ کرے۔

پارٹی کاماننا ہے کہ اس کو ان نشانات سے نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں، بی آر ایس پارٹی نے مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کے ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے دورہ کے موقع پر کار کے نشان سے ملتے جلتے نشانات کو ہٹا دینے کی خواہش کی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے جس پر یہ درخواست ہائی کورٹ میں داخل کی گئی۔