ایشیاء

عام انتخابات سے قبل پاکستان میں پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

پاکستان کی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شاہ محمود قریشی اپنے گڑھ ملتان سے الیکشن لڑنے سے نااہل قرار
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
الیکشن سے قبل برقی 4روپے 57پیسے فی یونٹ مہنگی
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار

ڈان کی رپورٹ کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل پاکستانی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات بالخصوص پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 272 روپے 89 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے ہو گئی ہے۔

a3w
a3w