تلنگانہقومی
ٹرینڈنگ

پیٹرول پمپ کا ماہانہ منافع کتنا؟ کروڑوں کے کاروبار کی اصل کمائی جانئے

پیٹرول اور ڈیزل ہماری روزمرہ زندگی کا اہم حصہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے تقریباً ہر علاقے میں پیٹرول پمپ نظر آتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ روزانہ سینکڑوں گاڑیوں کو ایندھن فروخت کرنے والے پیٹرول پمپ کے مالک کو ماہانہ کتنی آمدنی ہوتی ہے؟

نئی دہلی: پیٹرول اور ڈیزل ہماری روزمرہ زندگی کا اہم حصہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے تقریباً ہر علاقے میں پیٹرول پمپ نظر آتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ روزانہ سینکڑوں گاڑیوں کو ایندھن فروخت کرنے والے پیٹرول پمپ کے مالک کو ماہانہ کتنی آمدنی ہوتی ہے؟ کیا واقعی اس کاروبار سے لاکھوں یا کروڑوں روپے کا منافع حاصل ہوتا ہے؟

پیٹرول پمپ کا کاروبار کئی لوگوں کیلئے دلچسپی کا باعث ہے، کیونکہ ایندھن کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے۔ تاہم پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت سے حاصل ہونے والی پوری رقم پمپ کے مالک کا منافع نہیں ہوتی۔ اس کاروبار میں اصل آمدنی تیل کمپنیوں کی جانب سے دئے جانے والے کمیشن سے ہوتی ہے۔

فی لیٹر پیٹرول پر کتنا کمیشن ملتا ہے؟

تیل کمپنیاں پیٹرول پمپ کے مالکین کو فروخت ہونے والے ہر لیٹر ایندھن پر کمیشن دیتی ہیں۔ ایک مثال کے مطابق، پیٹرول پر فی لیٹر تقریباً 4.45 روپے اور ڈیزل پر فی لیٹر 3.04 روپے کمیشن ملتا ہے۔ تاہم یہ کمیشن تیل کمپنیوں کے ضوابط اور معاہدوں کے مطابق مختلف ہوسکتا ہے۔

ماہانہ کتنی آمدنی ہوتی ہے؟

فرض کیجئے کہ کسی پیٹرول پمپ پر روزانہ ایک ہزار لیٹر پیٹرول اور ایک ہزار لیٹر ڈیزل فروخت ہوتا ہے۔ اس حساب سے آمدنی کچھ اس طرح ہوگی:

  • پیٹرول پر روزانہ کمیشن: 4,450 روپے
  • ڈیزل پر روزانہ کمیشن: 3,040 روپے
  • دونوں کا روزانہ کل کمیشن: 7,490 روپے
  • ماہانہ کمیشن: تقریباً 2,24,700 روپے

یعنی اس مثال کے مطابق پیٹرول پمپ کو ماہانہ تقریباً 2.25 لاکھ روپے کمیشن حاصل ہوسکتا ہے۔ تاہم یہ پوری رقم مالک کا خالص منافع نہیں ہوتی۔

آمدنی میں سے کتنے اخراجات ہوتے ہیں؟

پیٹرول پمپ چلانے کے لیے کئی طرح کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ ان میں ملازمین کی تنخواہیں، برقی کے بل، زمین کا کرایہ اور مشینوں کی دیکھ بھال کے اخراجات شامل ہیں۔ ان تمام اخراجات کو نکالنے کے بعد جو رقم بچتی ہے، وہی مالک کا اصل منافع ہوتا ہے۔ اگر پیٹرول پمپ کی زمین اپنی ہو تو کرایہ کی بچت ہوسکتی ہے۔

کیا پیٹرول پمپ سے کروڑوں کا منافع ہوتا ہے؟

قومی شاہراہوں اور زیادہ آمدورفت والے علاقوں میں قائم بڑے پیٹرول پمپوں پر روزانہ ہزاروں لیٹر ایندھن فروخت ہوسکتا ہے۔ ایسے پمپوں کا ماہانہ کاروبار کروڑوں روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ لیکن کروڑوں روپے کی فروخت کا مطلب کروڑوں روپے کا منافع نہیں ہے۔

اصل میں پیٹرول پمپ کے مالک کو فروخت ہونے والے ایندھن پر مقررہ کمیشن ملتا ہے۔ اس لیے اس کی حقیقی آمدنی کا انحصار روزانہ کی فروخت اور کاروبار کے اخراجات پر ہوتا ہے۔

نوٹ: اس خبر میں دئے گئے اعداد و شمار صرف مثال کے طور پر ہیں۔ پیٹرول پمپ کی فروخت، کمیشن اور انتظامی اخراجات کے لحاظ سے حقیقی آمدنی مختلف ہوسکتی ہے۔