تلنگانہ

فون ٹیپنگ معاملہ ،بیان ریکارٖڈ کرنے کی کارروائی ملتوی کرنے بنڈی سنجے کی اپیل

وزیر نے ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیر اور منگل کو پارلیمنٹ میں ہونے والی "آپریشن سندور" پر بحث کے باعث اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی میں موجود رہیں گے، لہٰذا وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق کل حیدرآباد میں ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہو سکیں گے۔

حیدرآباد: فون ٹیپنگ معاملہ میں جاری تحقیقات کے سلسلہ میں مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے کمار نے تلنگانہ کی اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم سے اپیل کی ہے کہ ان کا بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی کو کچھ وقت کے لیے ملتوی کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
فون ٹیاپنگ کیس کی تحقیقات میں حیران کن پہلوؤں کا انکشاف
تروپتی مندر کے تقدس کی حفاظت کرنے چیف منسٹر نائیڈو کی ہدایت
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا


وزیر نے ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیر اور منگل کو پارلیمنٹ میں ہونے والی "آپریشن سندور” پر بحث کے باعث اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی میں موجود رہیں گے، لہٰذا وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق کل حیدرآباد میں ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہو سکیں گے۔


انہوں نے اس مکتوب میں مزید کہا کہ وہ جلد ہی ایک نئی تاریخ کا اعلان کریں گے جس پر وہ تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے دستیاب ہوں گے۔


یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ فون ٹیپنگ معاملے میں کئی اہم شخصیات سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور یہ معاملہ تلنگانہ کی سیاست میں ایک حساس موضوع بنا ہوا ہے۔