امریکہ و کینیڈا

کینیڈا میں خالصتانیوں کے پوسٹر پر ہندوستانی سفارت کاروں کی تصویر

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے پیر کے دن کہا کہ کینیڈا میں خالصتانی عناصر کے پوسٹرس پر ہندوستانی سفارت کاروں کے ناموں کا مسئلہ کینیڈا اور دیگر ممالک کی حکومتوں سے اٹھایا جائے گا۔

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے پیر کے دن کہا کہ کینیڈا میں خالصتانی عناصر کے پوسٹرس پر ہندوستانی سفارت کاروں کے ناموں کا مسئلہ کینیڈا اور دیگر ممالک کی حکومتوں سے اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
میں ہند۔ پاک ڈائیلاگ کے لئے اسلام آباد نہیں جارہا ہوں:وزیر خارجہ
ہندوستان کے خلاف کینڈا کے الزامات پر امریکہ کو سخت تشویش
ایرانی وزیر شہری ترقیات سے جئے شنکر کی ملاقات
بلاول بھٹو اور جے شنکر کی ملاقات کا انداز نارمل تھا: امریکی اسکالر
امرت پال سنگھ کی بیوی کی لندن بھاگنے کی کوشش ناکام

انہوں نے کہا کہ ہم نے کینیڈا‘ امریکہ‘ برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے اپنے پارٹر ممالک سے کہا ہے کہ خالصتانیوں کو اہمیت/ چھوٹ نہ دی جائے۔ اس سے ہمارے تعلقات متاثر ہوں گے۔

ہم یہ مسئلہ ان ممالک کی حکومتوں سے اٹھائیں گے۔

کینیڈا میں لگے ایک پوسٹر میں ہندوستانی سفیر متعینہ کینیڈا سنجے ورما اور قونصل جنرل اپوروا سریواستو کی تصویر اور نام کے ساتھ انہیں خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجار کا ”قاتل“ لکھا گیا۔

یہ پوسٹر اصل میں 8 جولائی کو ٹورنٹو میں خالصتانی عناصر کی ریالی سے متعلق ہے جو ہندوستانی ہائی کمیشن پہنچ کر ختم ہوگی۔ (پوسٹر میں انڈین ہائی کمیشن کو انڈین ایمبسی لکھا گیا)۔