دہلی

نفرت کے قطب مینار:راہول گاندھی کے کیروسین ٹویٹ پر بی جے پی ایم پی چراغ پا

گری راج سنگھ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ جو نسل در نسل نفرت کی سیاست کرتے آرہے ہیں، آج محبت کا سبق پڑھا رہے ہیں۔ وزیراعظم بننے کے لالچ میں انہوں نے ہندوستان کو تقسیم کیا۔

نئی دہلی: بہار کے حلقہ لوک سبھا بیگوسرائے کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو ان کے ایک ٹویٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی ملک میں نفرت کا کیروسین تقسیم کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
ٹوئٹر پرشرمیلا اور کے ٹی آر میں لفظی جھڑپ

 گری راج سنگھ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ جو نسل در نسل نفرت کی سیاست کرتے آرہے ہیں، آج محبت کا سبق پڑھا رہے ہیں۔ وزیراعظم بننے کے لالچ میں انہوں نے ہندوستان کو تقسیم کیا اور لاکھوں ہندوؤں کو موت کے گھاٹ اُتارا۔

 انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دوسری نسل نے ملک میں ایمرجنسی لائی، تیسری نسل نے ہزاروں سکھوں کا قتل عام کیا جبکہ وہ (راہول گاندھی) خود ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے لیڈر ہیں جو کیرالا میں گاؤکشی کرتے ہیں اور ہندوستان کے باہر ہندوستان کو بدنام کرتے ہیں۔

 یہ نفرت کا قطب مینار ہے۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی نے کہا تھا کہ بی جے پی اور اس کی ساتھی طاقتیں ملک بھر میں نفرت کا کیروسین پھیلارہی ہیں اور اس کیروسین کے ذریعہ لگائی گئی آگ کو صرف محبت سے بجھایا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w