حیدرآباد

نقلی اسناد کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار

کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے بتایا کہ آنند کمار نے یہ نقلی اسناد تیار کئے تھے اور ہیمنت کمار کو سپلائی کئے تھے۔ہیمنت نے خواہشمندوں سے 50تا60ہزارروپئے حاصل کرتے ہوئے یہ نقلی اسناد ان کو فراہم کئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی رچہ کنڈہ پولیس نے نقلی اسناد کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے ان کے قبضہ سے عثمانیہ، جے این ٹی یو ایچ، کاکتیہ، آچاریہ ناگرجنایونیورسٹیوں کے نقلی اسناد ضبط کئے۔ ملزمین کی شناخت 47سالہ ایم آنند کمار، 35سالہ ہیمنت اورشیخ شاہین کے طورپر کی گئی ہے۔

کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے بتایا کہ آنند کمار نے یہ نقلی اسناد تیار کئے تھے اور ہیمنت کمار کو سپلائی کئے تھے۔ہیمنت نے خواہشمندوں سے 50تا60ہزارروپئے حاصل کرتے ہوئے یہ نقلی اسناد ان کو فراہم کئے۔شاہین نے اس ریاکٹ میں مدد کی۔

a3w
a3w