جرائم و حادثات

روڈی شیٹر کے قتل کی سازش ناکام

کمشنرٹاسک فورس ساوتھ ایسٹ اور ساوتھ ویسٹ نے ایک روڈی شیٹر کے قتل کی سازش کو ناکام بنادیا اورحملہ کی سازش کرنے والے 3 روڈی شیٹرس اوردیگر ایک شخص کوگرفتار کرلیا

حیدرآباد: کمشنرٹاسک فورس ساوتھ ایسٹ اور ساوتھ ویسٹ نے ایک روڈی شیٹر کے قتل کی سازش کو ناکام بنادیا اورحملہ کی سازش کرنے والے 3 روڈی شیٹرس اوردیگر ایک شخص کوگرفتار کرلیا اور ان چاروں ملزمین کے قبضہ سے دیسی ساختہ پستول‘5راونڈس کارتوس‘بڑے 4چاقو‘آہنی 2سلاخیں‘ایک ایکٹیوا اور ایک سل فون ضبط کرلیا۔

کمشنرٹاسک فورس ڈی سی پی رشمی پرمول نے پریس کانفرنس میں کہاکہ شیخ اسمعیل عرف اسمعیل عادل عرف عادل لنگر ہاوز کا روڈی شیٹر بتایا جاتاہے۔

وہ گزشتہ ماہ جنوری میں بالاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں مبارک نامی روڈی شیٹرکے قتل میں ملوث تھا اور وہ حال ہی میں جیل سے رہا ہوا۔ جیل سے رہائی کے بعد عادل کو قتل کرنے کی سازش شیخ عرفان احمد عرف شوٹرعرفان روڈی شیٹر راجندر نگر‘

محمدعارف عرف ڈان‘ محمداکبر پاشاہ عرف تبرعرف ابو مادناپیٹ کا روڈی شیٹر‘ عبدالرحیم خضر یعقوبی عر ف خضرروڈی شیٹر مئیرچوک نے تیارکی تھی اور مہاراشٹرا کے ضلع نانڈیڑ سے 20ہزار روپے میں دیسی ساختہ پستول اور 5 راؤنڈکارتوس خریدے تھے۔

قتل کی سازش کے الزام میں چاروں ملزمین کوگرفتار کرلیا گیا۔ مزید بتایا جاتاہے کہ محمدعرفان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔

وہ جملہ 34 دیگر کیسوں میں بھی ملوث ہے اور ملزم محمداکبر پاشاہ کے خلاف جملہ 13‘ سید عبدالرحیم خضر یعقوبی عرف خضرکے خلاف اقدم قتل کے 2 واقعات درج ہیں۔