دہلی

لوک سبھا امیدواروں کے ساتھ کھرگے اور راہول کی ویڈیوکانفرنسنگ

کھرگے‘ راہول گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹریز جئے رام رمیش اور کے سی وینوگوپال نے پارٹی کے لوک سبھا امیدواروں سے بات چیت کی اور 4جون کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

نئی دہلی: کانگریس صدرملیکارجن کھرگے اور سابق صدر اے آئی سی سی راہول گاندھی نے اتوار کے دن ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ پارٹی کے لوک سبھا امیدواروں‘ لیجسلیٹیو پارٹی قائدین اور پردیش کانگریس صدور کے ساتھ میٹنگ کی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

انہوں نے ان سے کہا کہ وہ الرٹ رہیں اور ووٹوں کی گنتی کے دن رگنگ کی کسی بھی کوشش کو ناکام کردینے کے اقدامات کریں۔ کھرگے‘ راہول گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹریز جئے رام رمیش اور کے سی وینوگوپال نے پارٹی کے لوک سبھا امیدواروں سے بات چیت کی اور 4جون کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

 یہ میٹنگ اکزٹ پولس میں وزیراعظم مودی کو متواتر تیسری مرتبہ اقتدار ملنے کی پیش قیاسی کے ایک دن بعد ہوئی۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ ہفتہ کی شام جاری اکزٹ پولس ”پوری طرح بوگس“ ہیں اور یہ اس شخص نے کرائے ہیں جس کا 4جون کو رخصت ہونا طئے ہے۔

کانگریس قائد  نے کہا کہ یہ رخصت ہوتے وزیراعظم اور رخصت ہوتے وزیرداخلہ کے نفستیابی حربوں کا حصہ ہیں۔ رخصت ہوتے وزیرداخلہ (امیت شاہ) نے کل 150 ضلع کلکٹروں کو فون کیا۔ اکزٹ پول نتائج کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انڈیا بلاک میں شامل جماعتوں کے مختلف قائدین کی کل نئی دہلی میں میٹنگ ہوئی تھی۔