قومی

وزیراعظم مودی کا رکنِ پارلیمنٹ سنگکون کے انتقال پر دکھ کا اظہار

وزیراعظم مودی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ "شیلانگ سے لوک سبھا کے رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر رکی اے جے سنگکون کے انتقال سے کافی دکھ ہوا۔ انہیں میگھالیہ کے عوام کے لیے ان کی مخلصانہ خدمات کے لئے یاد رکھا جائے گا۔"

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے شیلانگ سے لوک سبھا کے رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر رکی اے جے سنگکون کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ "شیلانگ سے لوک سبھا کے رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر رکی اے جے سنگکون کے انتقال سے کافی دکھ ہوا۔ انہیں میگھالیہ کے عوام کے لیے ان کی مخلصانہ خدمات کے لئے یاد رکھا جائے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں میری ہمدردیاں ان کے کنبے، دوستوں اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔ ایشور ان کی آتما کو شانتی دے۔

واضح رہے کہ ‘وائس آف دی پیپل پارٹی’ (وی پی پی) کے رہنما اور رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر سنگکون کا جمعرات کو انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی عمر 54 برس تھی۔

رکنِ پارلیمنٹ فٹ بال کھیلتے ہوئے اچانک زمین پر گر پڑے تھے۔ ہیوز گورڈن رابرٹس اسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی، لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور رات تقریباً 8:42 بجے ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ کونراڈ سنگما، نائب وزیراعلیٰ (انچارج داخلہ) پریسٹون تینسونگ، وی پی پی کے صدر آرڈنٹ ملر باسائیا مویت اور دیگر رہنما اسپتال میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی